فرائض میں لاپرواہی پر گاندھی اسپتال کی دو نرسس کو معطل کردیا گیا ۔ان نرسوں نے اسپتال میں زیرعلاج بچوں کو مدت مکمل ہونے والے انجکشنس دیئے
تھے جس کے سبب ان کی صحت بگڑ گئی تھی اورانہیں
کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا
پڑا۔اس مسئلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیرصحت طبابت ڈاکٹر کے
لکشماریڈی نے ڈائرکٹوریٹ محکمہ طبی تعلیم رمنی کو اس معاملہ کی جانچ کروانے
کی ہدایت دی ۔